مویشیوں کے کاروبار پرتازہ نوٹیفکیشن کی مخالفت میں میگھالیہ میں ایک اوربی جے پی لیڈر مستعفی

شیلانگ: مویشی بازاروں میں ذبح کے لئے جانوروں کی خریدو فروخت پر پابندی سے متعلق نئے نوٹیفکیشن کی مخالفت میں میگھالیہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک اور لیڈر باچو ماراک نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے بی جے پی لیڈر نارتھ گارو ہلس سے ضلعی صدر ہیں۔
مسٹر باچو ماراک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر این ڈی اے حکومت کے تین سال کا جشن منانے کے لئے بیف اینڈ بیئر پارٹی کی بات کی تھی۔ مسٹر ماراک مسٹر برنارڈ ماراک کے بعد ایسے دوسرے بی جے پی لیڈر ہیں جنہوں نے جانوروں کے ذبح پر پابندی سے متعلق مرکزی حکومت کے نئے نوٹیفکیشن کی مخالفت میں پارٹی سے استعفی دیا ہے۔
مسٹر باچو ماراک نے اپنے استعفی نامہ میں کہا ہے کہ اپنی ثقافت اور روایتوں کی بے حرمتی کئے جانے کی وجہ سے میں اپنے عہدے سے دستبردار ہورہا ہوں اور پارٹی سے استعفی دے رہا ہوں ۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ گارو کلچر، روایتوں اور مقامی باشندوں کی خورد و نوش کی عادتوں کو تسلیم نہیں کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چار روز قبل ہی مغربی گارو ہلس ضلع سے بی جے پی کے سربراہ برنارڈ ماراک نے مویشیوں کی تجارت پر نئے نوٹیفکیشن کے مسئلے پر بی جے پی چھوڑ دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One more bjp leader resigns over beef meghalaya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply