فوجیوں کے لئے ون رینک ون پنشن اسکیم رپورٹ وزیر دفاع کو سونپ دی گئی

نئی دہلی:سابق فوجیوں کے لئے ’ون رینک ون پنشن‘ (اوآراو پی) کی اسکیم میں بے ضابطگیوں کو دور کرنے کی راہیں تجویز کرنے کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر دفاع منوہر پاریکر کو سونپ دی۔
حکومت نے اوآراوپی میں بے ضابطگیوں کی سابق فوجیوں کی دلیلوں کے بعد انہیں دور کرنے کی تدابیر تجویز کرنے کے لئے پٹنہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس ایل نرسمہن ریڈی کی صدارت میں ایک رکنی کمیٹی کا قیام کیا تھا۔
اس کمیٹی نے ملک بھر میں 20 شہروں اور قصبوں میں سماعت کی اور سابق فوجیوں اور ان تنظیموں سے تفصیل سے بات کی۔کمیٹی کو اس دوران سابق فوجیوں سے ذاتی اور اجتماعی طور پر 704 میمورنڈم ملے تھے اور ان سب پر غور کرنے کے بعد کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر دفاع کو سونپی ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One man judicial panel on orop submits report to manohar parrikar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply