ایک لاکھ افراد کا عبد الکلام کو رنگ برنگے پوسٹ کارڈوں سے خراج عقیدت

نئی دہلی:نئے ہندوستان کی تعمیر کیلئے نوجوان طبقہ کو تحریک دینے والے مرحوم صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے پرکشش اور رنگ برنگے پوسٹ کارڈوں پر پینٹنگ کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر کلام کی 86ویں یوم پیدائش پر ان پوسٹ کارڈوں میں 214بہترین پوسٹ کارڈوں کی ایک انوکھی کتاب۔’ڈریم مشن‘ کےنام سے شائع کی گئی ہے جس کا آج آن لائن اجرا پڈو چیری کی گورنر کرن بیدی اور مشہور کرکٹر متالی راج نے کیا۔
اس کتاب کا دیباچہ مسز کرن بیدی نے لکھا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد پوسٹ کارڈوں میں سے 214پوسٹ کارڈوں کا انتخاب کر کے انہیں ’ڈریم مشن‘ نامی کتابی شکل میں شائع کیا گیاہے۔ اس کتاب کے چار باب ہیں جن میں سب کو تعلیم،خواتین کو خود کفیل،ماحولیات،بچہ مزدوری،سوچھ بھارت،جی ڈی پی ،ندیوں کو جوڑنے اور بے گھروں کو گھر دینے جیسے موضوعات پر لوگوں نے اپنے جذبات کو تصویروں اور نعروں کے ذریعہ اظہار کیا ہے۔
کتاب میں ڈاکٹر کلام کے مشہور اقوال کو تھیم بنایا گیاہے،جن میںیہ شامل ہیں-’آپ تب تک خواب دیکھیں ،جب تک آپ کے خواب پورے نہیں ہوجاتے‘،’خواب وہ نہیں ہے ،جو آپ نیند میں دیکھتے ہیں بلکہ خواب وہ ہے جو آپ کو سونے نہیں دیتاہے‘،’خواب خیالات میں تبدیل ہوتا ہے اور خیالات کام میں تبدیل ہوتے ہیں‘۔ اس کتاب کا آخری باب ’خوابوں کی پرواز‘ ہے جس میں ڈاکٹر کلام کے اقوال بھی شامل ہیں جس میں انہو ں نے کہا-’بڑے خواب دیکھنے والوں کے بڑے خواب پورے ہوجاتے ہیں‘۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One lac coloured postcards sent on apj abdul kalam birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply