بہار کے سارن ضلع میں اراضی تنازعہ خون خرابہ میں تبدیل، ایک ہلاک

چھپرہ:بہار میں ضلع سارن کے کھیرا تھانہ علاقے میں اس وقت ایک نوجوان لڑکا ہلاک ہوگیا جب دو پڑوسیوں میں اراضی تنازعہ نے مار پیٹ کی شکل اختیار کر لی ۔پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقصود پور گاؤں کے باشندے دیودھناتھ مہتو کا اپنے پڑوسی کے ساتھ ایک قطعہ اراضی پر تنازعہ چل رہا تھا۔ آج صبح دونوں فریقوں کے درمیان اس معاملہ پر کہا سنی یکایک ہاتھا پائی میں بدل گئی ۔
دونوں طرف سے لاٹھی بلم نکل آئے جس میںمہتو کے بیٹے ناگیندر مہتو (20) کو لاٹھی سے اس بری طرح مارا کہ وہ لہو لہان ہو گیااور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقتول کے بھائی کے تحریری بیان پر 8 افراد کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔واردات کے بعد سے ملزمان فرار ہیں۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed in clash over land dispute in saran bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply