اترپردیش کے شہر سنبھل میں گروہی تصادم ،ایک ہلاک

لکھنؤ: مسلم اکثریتی آبادی والے اتر پردیش کے شہر سنبھل میں ایک ہی فرقہ کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خونریز تشدد کی شکل اختیار کر لی جس میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ شب اس وقت ہوا جب ایک گھر کے باہر کچھ لڑکوں کے بیٹھنے پر اس گھر کے لوگوں نے اعتراض کیا۔اس پر بات کچھ زیادہ طول پکڑ گئی اور معاملہ ہاتھا پائی سے بڑھ کر پتھراو¿ اور پھر گولیاں چلنے تک پہنچ گیا۔جس میں4افراد زخمی ہو گئے۔
ان سب زخمیوں کو ایک اسپتال بھیج دیا گیا۔جہاں 40سالہ افروز نامک شخص کی حالت بگڑنے پر مراد آباد ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور جمعرات کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔پولس نے جائے واردات پہنچ کر مجمع کو منتشر کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed in clash between two groups in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply