راجستھان کے بیکانیر میں کار پلٹنے سے ایک ہلاک

بیکانیر: راجستھان میں بیکانیر ضلع کے ڈونگر گڑھ تھانہ علاقہ میںگذشتہ شب ایک کار پلٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔پولس ذرائع کے مطابق رات تقریباً ایک بجے تین افراد بذریعہ کار رتن گڑھ سے ڈونگر گڑھ جا رہے تھے کہ کیتاسر گاؤں کے قریب اچانک ایک گائے سامنے آگئی اورکار ڈرائیور کا ہاتھ اسٹئیرنگ وہیل پر بہک گیا جس کے باعث کار پلٹ گئی۔
حادثہ میں ہلاک شخص کی شناخت 36سالہ منگل سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو بیکانیر کے پی بی ایم اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed in car accident in bikaner in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply