زیر تعمیر عمارت کا بڑا حصہ گرا ، ایک مزدور کی موت پندرہ زخمی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے بلکھریا تھانہ علاقے میں ایک زیر تعمیر سرکاری عمارت کا بڑا حصہ گر جانے کی وجہ سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا اور پندرہ زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مضافات میں زیر تعمیر اس عمارت کا ایک حصہ جمعرات کی شام اچانک گر گیا جس کے ملبے کے نیچے دب کر 16 مزدورزخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہاں ایک مزدور ملتو کوڈی کی موت ہو گئی۔
ملتو بنیادی طور پر بہار کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس عمارت کے بیڈمنٹن ہال کی چھت کی ڈھلائی کا کام چل رہا تھا۔ تبھی اسیٹرنگ کا ایک حصہ بھربھرا کا اچانک گر گیا ۔ریاستی وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے متوفی کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed as under construction police building collapses in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply