بہار کے حاجی پور میں گروہی تصاد م ایک ہلاک، ایک شدید زخمی

حاجی پور:ضلع مہوا پولس اسٹیشن حلقہ کے پھلوریا گاؤں میں آج دوگروپوں کے درمیان ہوئے خونیں تصادم میں ایک ہلاک اور ایک دیگر شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
پولس نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں چودھراہٹ جمانے اور اپنی دھاک بٹھانے کے لیے سابق مکھیا ونود سنگھ اور امت کمار کے حامیوں کے درمیان جنگ لمبے عرصے سے جاری ہے جو آج خونیں تصادم میں تبدیل ہو گئی۔
لڑائی کے دوران ونود سنگھ کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی جس میں امت کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سنجے کمار شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
سابق مکھیا واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔ پولس مجرموں کی تلاشی کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ زخمی سنجے کمار کو بہتر علاج کے لئے پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed another injured in group clash in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply