سہسرام میں بم دھماکہ، ایک ہلاک، پولیس جوان سمیت دو زخمی

سہسرام: بہار میں روہتاس ضلع کے سہسرام فیملی کورٹ کے نزدیک آج ایک زبردست بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور پولیس نوجوان سمیت دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ بم عدالت کے احاطہ کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں رکھا تھا۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار سمیت تین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوراً سہسرام صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی ہے۔ مرنے والا سچن عرف گڈو سہسرام کے بھارتی گنج محلے کا رہنے والا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سپول پولیس کا ایک جوان مسٹر پاسوان اور روہتاس ضلع کے شیوساگر تھانہ علاقے کے مچھوار گاو¿ں کے رہنے والے بچن بند شامل ہیں۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے سینئر افسر موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed and two injured in blast outside sasaram court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply