بہار کے جموئی ضلع میں بس پلٹ گئی، 32 مسافر زخمی

جموئی: بہارمیں بدھ کے روز دو سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور32دیگر زخمی ہوگئے۔پہلا واقعہ ریاست کے جموئی ضلع کے چندر منڈی تھانہ علاقہ میں ایک بس پلٹنے کا ہوا جس میں 32 مسافر زخمی ہوگئے۔
جبکہ دوسرا سمستی پور میں ہوا جس میںایک اطالبعلم ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جھاڑکھنڈ کے رانچی سے بھاگل پور آرہی ایک نجی بس چکائی۔ دیوگھر شاہراہ پر مہلیا موڑ کے نزدیک سڑک کنارے پلٹ گئی۔ جس میں بس میںسوار 32 مسافر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ زخمیوں کو دیوگھر صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں 5 لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ بس کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
ایک دیگر زسڑک حادثہ میں، جوسمستی پور ضلع کے محی الدین نگر تھانہ علاقہ میں بدھ کے روز ہی ہوا،پرشانت کمار نامی یک اسکولی طالبعلم ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ کے بعد دیہاتیوں نے ڈرائیورکو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کرنے کے بعد پولیس کو سونپ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed 32 injured in 2 road accidents in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply