اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں شادی کی تقریب ماتم کدہ میں تبدیل،ایک ہلاک

غازی آباد: اترپردیش میں غازی آباد کے لونی علاقہ میں شادی کی تقریب کے بعد جشن کے دوران کی گئی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ راجپور گاؤں میں راجندر کے بیٹے کی شادی کے بعد استقبالیہ کے وقت گزشتہ شب تقریبا پونے 12 بجے نامعلوم شخص نے مارے خوشی کے جوش میں آکر ہوائی فائرنگ کی جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بھوپندر کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں پابندی کے بعد بھی آئے دن فائرنگ کے واقعات روشنی میں آ رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے پہلے ہی ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ہی ان کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed 3 injured in celebratory firing in ghaziabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply