بہار میں کار ٹرک تصادم ،ایک ہلاک پانچ زخمی

ویشالی:بہار میں ضلع ویشالی کے بھگوان پور تھانہ علاقے میں منگل کو علی الصبح کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے دیسری تھانہ علاقے کے نیا گاؤں محمد پور کے کچھ لوگ کار سے مظفر پور کی جانب سے آ رہے تھے اسی وقت نیشنل ہائی وے 77 پر بانتھو گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آ نے والے ٹرک نے ٹکر مار دی۔ جس میں24سالہ راجن کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک ضبط کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed 2 hurt in car truck collision in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply