بہار کے ایک مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک ہلاک،10زخمی

پٹنہ:بہار میں ضلع مظفر پور کے سکرا تھانہ کے تحت میراپور ویدول گاوں میں غباروں میں گیس بھرنے والے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوجانے سے ایک 10سالہ بچہ روشن کمار ہلاک اور10دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ سانحہ انل سینی نام کے ایک شخص کے مکان کے باہر ہوا۔ہلاک ہونے والا دس سالہ لڑکا اسی کا بیٹا تھا جبکہ زخمیون میں بھی 6اسی کے کنبہ کے ہیں۔پولس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed 10 injured in gas cylinder explosion in muzaffarpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply