بہار کے شہرگیا میں بس۔ ٹرک میں ٹکر13سالہ بچہ ہلاک 10زخمی

گیا:بہار میں ضلع گیا کے باراچٹی تھانہ علاقہ میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس اور ٹرک کے ٹکراجانے سے ایک بچے کی موت اور دس دیگرمسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھنے کہرے کی وجہ سے مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس جے گیر موڑ کے نزدیک سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکر ا گئی۔
اس حادثہ میں جہان آباد میں رہنے والے13سالہ محمد اظہر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ بس جمشید پور سے جہان آباد جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو نرائن مگدھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

Title: one killed 10 injured in bus truck collision in gaya bihar | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply