ہندوستان میں5سال سے کم عمر ہر چوتھا شہری بچہ ناقص غذ ا کا شکار

سبھاش چوپڑا
ہندوستان کے سب سے زیادہ آبادی والے 10 شہروں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں ہر چوتھا بچہ ناقص غذا یا نہایت خراب غذا کا شکار ہے اور اسے ادھوری نشو ونما کا بچہ قرار دیا جاتا ہے۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ بچے کی آئندہ نشوو نما بری طرح متاثر ہو گی یا پھر خراب اور عام نشوونما سے کم ہوگی۔ ایک غیر منفعت بخش این جی او ناندی فاؤنڈیشن کی ہنگامہ کے عنوان سے شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں نامکمل نشو نما والے بچوں کی مجموعی تعداد کے30.6فیصد کے باعث دہلی سر فہرست ہے۔
بچوں کی اکثریت غریبی کے باعث غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ کچھ بچے غیر صحت بخش( ناقص) ملے جلے کھانے کے باعثموٹاپے کا شکار ہیں۔
رپورٹ میںیہ بھی بتایاگیا ہے کہ ان بچوں کی اٹھان یا نشونما جن کی مائیں کم تعلیم یافتہ ہیں ( پرائمری یا اس سے کم جماعت تک ) ان بچوں کی نسبت جن کی ماؤں نے دس سال تک تعلیم حاصل کی ہے، بہت کم ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One in 4 urban children under the age of 5 suffer from malnutrition in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply