اقتدرا کی ہوس میں ایک کنبہ نے ایمرجنسی لگا کر پورے ملک کو بڑی جیل میں بدل دیاتھا:وزیر اعظم مودی

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی 43سال پرانے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک کنبہ نے اقتدار پر قابض رہنے کی ہوس میںہندوستان میں ایمرجنسی لگا دی تھی۔ بی جے پی کے پرچم تلے یہاں ایمرجنسی کی 43ویں برسی کے موقع پر منعقد ایک پروگراممیں نہرو گاندھی خاندان کا نام لیے بغیر مودی نے کہا کہ ایک کنبہ کی ایماءپر آئین کا غلط استعمال کیا گیا۔

اور محض اقتدار کی لالچ اورایک واحد کنبہ کی چاپلوسی میں پورے ملک کو ایک بڑی جیل میں بدل دیا تھا۔مودی نے یہاں تک کہہ دیا کہ ایمرجنسی کو ختم ہوئے43سال ہو گئے لیکن آج بھی اس کنبہ کا اقتدار کا خمار نہیں اترا ہے اور نہ ہی اس کی ذہنیت میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔انہوںنے کہا جب کبھی اس کنبہ نے اقتدار ہاتھوں سے نکلتا دیکھا چیخنا شرو ع کردیا کہ ملک بحران سے گذر رہا ہے۔

مودی نے کہا کہ بی جے پی ایمرجنسی کی برسی اسلیے منارہی ہے تاکہ نئی نسل کو بھی اس کا علم ہو سکے۔ہم محض کانگریس پر نکتہ چینی کرنے کے لیے ایمرجنسی کو یوم سیاہ کے طور پر نہیں منارہے بلکہ نوجوانوں کو یہ بتانا مقصود ہے کہ ایمرجنسی میں کیا ہوا تھا اور مخالفین کو کس بے دردی کے ساتھ جیلوں میں ٹھونس دیا گیا تھا ۔عدالتوں میں کوئی سنوائی نہیں تھی۔میسا اور ڈی آئی آر جیسے سخت قوانین نافذ کیے گئے۔اور مخالفت میںآواز بلند کرنے والوں کو راتوں رات گھروں سے اٹھا لیا جاتا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One familys lust for power led to emergency pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply