تلنگانہ میں زبردست بارشیں، عمارت منہدم ایک ہلاک،ندیوں میں طغیانی

حیدرآباد:تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون سرگرم ہوگیا جس کے باعث مختلف آبی ذخائر کی سطح میں کافی اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔
ضلع ورنگل کے نرمیٹا میں 12سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد کے جڑواں شہر سکندر آباد میں بارش کی زیادتی کے باعث ایک پرانی اور بوسیدہ عمارت منہدم ہوگئی۔ موصول اطلاع کے مطابق سکندر آباد کے مونڈا مارکٹ علاقہ کے قریب شیواجی نگر می واقع یہ بوسیدہ عمارت گر پڑی جس میں گوپال نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اسکی موت ہوگئی۔ضلع عادل آباد کے کڈم پروجیکٹ میں پانی کا دباؤ دیکھا گیا۔ اس کی مکمل سطح 700ہے تاہم پانی کے بہاؤ کے بعد اس کی سطح697 فیٹ ہوگئی۔ اس میں دس ہزار کیوسک پانی کا بہاو دیکھا گیا جس کے بعد 11ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ کومبرم بھیم پروجیکٹ کی موجودہ سطح293 میٹر ہے۔
اس میں 1700 کیوسک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا جس کے بعد 1200کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ ایلم پروجیکٹ کی موجودہ سطح 145 میٹر درج کی گئی جس کے بعد 6700کیوسک پانی کے بہاؤ پر اس پروجیکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا گیا۔ ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں 32ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا۔
ادھر آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے سری سیلم ذخیرہ آب میں 16ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا۔ اس کی آبی سطح803 فیٹ ہوگئی۔ جبکہ اس کی مکمل سطح آب885 فیٹ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One die in building collapse as telangana records heavy rains in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply