دہلی کے بھجن پورہ میں بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک ہلاک

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے شمالی مشرقی بھجن پورہ علاقے میں آج کچھ کار سوار بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واردات صبح آٹھ بج کر 15 منٹ پر ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ کار سوار حملہ آوروں نے ایک موٹر سائیکل پر جارہے باپ بیٹے پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جس میںباپ جو موٹر سائیکل چلارہا تھا، ہلاک اور پیچھے بیٹھا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت45سالہ کیلاش گپتا اور بیٹے کی راہل گپتا 20سال کے طور پر ہوئی ہے۔دیگر زخمیوں میں ایک چائے ہوٹل کا مالک اور ایک راہگیر ہے جو فائرنگ کے دوران بھٹک کر آنے والی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متوفی کیلاش ایک پراپرٹی ڈیلر تھا اور ہرش وہار کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One dead three injured in firing at bhajanpura area of delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply