مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر میں 4منزلہ عمارت گر گئی، ایک ہلاک17زخمی

ممبئی: مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں ضلع میں ایک چار منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی جس میںایک شخص ہلاک اور17 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عمارت کے ملبہ کے نیچے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
تھانے شہر میں علاقائی ڈزاسٹر منجمنٹ سیل کے سربراہ سنتوش کدم نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ حادثہ صبح 9بجے نوی بستی کالونی پیش آیا۔
ضلع انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ نیشنل ڈزاسٹر رسپانس فورس(این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی بچاؤ اور راحت کا اکم کرنے کے لیے بھیونڈی روانہ ہو گئیں۔سینیئر پولس افسران بھی جائے حادثہ روانہ ہو گئے۔

Title: one dead 17 feared trapped as four storey building collapses in maharashrtas bhiwandi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply