ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو ایک روز کی سزا

نئی دہلی:حکومت نے ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی انڈیا کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے کوریج کے سلسلے میں پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کیلئے سزا کے طور پر ایک دن کیلئے نشریات بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ٹی وی چینل کے خلاف دہشت گرد انہ حملے کے کوریج کے دوران قومی سلامتی کے لئے خطرناک حساس معلومات کو اجاگر کرنے کی شکایت کرائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چینل کو حکم پر عمل کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ایسا نہ کرنے پر ٹیلی پورٹ آپریٹر کو چینل کے سگنل کو ایک دن کیلئے بند کرنے کا حکم دیا جائے گا۔
افسر نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیبل ٹی وی نیٹ ورک ایکٹ کے تحت بین وزارتی کمیٹی نے کیا ہے۔ چینل کو ایک دن کیلئے نشریات بند کرنے کی ڈیڈلائن9 نومبر تک دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال دہشت گردانہ واقعہ کی کوریج سے متعلق نوٹیفکیشن کے تحت پہلی بار کسی چینل کے خلاف ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One day punishment to ndtv in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment