وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت 2019تک ایک کروڑغریبوں کو مکان الاٹ کردیے جائیں گے

نئی دہلی:حکومت نے تمام غریبوں کے لئے رہائش کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سمت تیزی سے کام چل رہا ہے اور 2019 تک ایک کروڑ غریبوں کو وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت مکان الاٹ کر دیئے جائیں گے۔
دیہی ترقیات کے وزیر مملکت رام کرپال یادو نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کی منصوبہ بندی ۔2022تک تمام غریبوں کو رہائش دینے کی ہے اور اس منصوبہ کے تحت 2019 تک ایک کروڑ غریبوں کو مکان الاٹ کر دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت غریب کو دی جانے والی رقم کو 70 ہزار روپے سے بڑھاکر ایک لاکھ 48 ہزار روپے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسے 12 ہزار روپے بیت الخلا بنانے کے لئے الگ سے دئے جاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One crore houses will be given to rural poor by 2019 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply