راجستھان میں باراتیوں سے بھری بس پلٹ گئی،ایک ہلاک دس زخمی

جے پور :راجستھان کے شہر کوٹہ میں کوٹہ جے پور شاہراہ پر ایک باراتیوں کو لے جا رہی ایک مسافر بس پتھروں سے لدے ایک ٹرک سے ٹکرا کر پلٹ گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

اس پرائیویٹ بس میں اجمیر ضلع کے دیوریا گاؤں سے ایک بارات مدھیہ پردیش کے شہر ساگر جا رہی تھی کہ بوندی ضلع کے تیترا تھانہ کے تحت لمبا پیپل گاؤں کے قریب ٹرک کے عقبی حصہ سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔

ہلاک شخص کی شناخت 50سالہ سانور لال ساکن دیوریا گاؤں کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس کے مطابق ٹرک ڈرائیور روڈ کانرے واقع ایک ڈھابہ پر چائے پی کر اس بڑی ٹرک کو بیک کر کے سڑک پر لارہا تھا کہ تیز رفتار سے آرہی بس اس کے پچھلے حصہ سے ٹکرا گئی اور پلٹ گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One barati killed 10 injured in kota bus accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply