پٹنہ میں ذاکر نائک حامی ریلی میں پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے والا جیل بھیجا گیا

پٹنہ: پٹنہ میں پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگائے جانے کے الزام میں گرفتار پروگریسو فرنٹ آف انڈیا (متھلانچل) کے سیکرٹری محمد توفیق کو اتوار کے روز جیل بھیج دیا گیا۔
آئی جی (پٹنہ رینج) این ایچ خاں نے یہاں بتایا کہ اسلامی سکالر ذاکر نائک اور آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کی حمایت میں دو دن پہلے جلوس اور پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگائے جانے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے توفیق کو سنٹرل بیور جیل بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت سے ہدایت لیکر جلوس کی ویڈیو فوٹیج پٹنہ میں واقع سائنس لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔
مسٹر خان نے کہا کہ جلوس میں شامل لوگوں کی ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعد مشتبہ لوگوں کے سلسلے میں پختہ معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ پولیس کی مختلف ٹیم بنائی گئی ہے جو دارالحکومت کے پٹنہ سٹی محلے میں توفیق اور اس تنظیم سے وابستہ لوگوں کی شناخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح توفیق کے سلسلے میں بھی معلومات جمع کی جا رہی ہے۔
آئی جی نے کہا کہ توفیق مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی گاؤں کا رہنے والا ہے اور وہ دربھنگہ کےایک کالج میں گریجویشن کی پڑھائی کر رہا تھا۔ توفیق اپنے آپ کو تنظیم کی متھلانچل شاخ کا سکریٹری بتاتا ہے۔مسٹر خان نے کہا کہ مدھوبنی پولیس بھی توفیق اور اس کی تنظیم کے سلسلے میں پتہ لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس توفیق کی تنظیم سے جڑے ہوئے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر کے معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔
یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ توفیق کی تنظیم کا بہار میں رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ توفیق سمیت جلوس میں شامل بہت سے دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل پٹنہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جلوس اور مظاہرے کے دوران ملک مخالف نعرہ لگایا گیا تھا جس کے بعد ہی جلوس میں شامل پروگریسو فرنٹ آف انڈیا کے سکریٹری محمد توفیق کو گرفتار کیا گیا۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One arrested for allegedly raising pro pak slogans at rally in support of zakir naik in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply