قومی یوم دختران پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بچیوں کے قومی دن نیشنل گرلس ڈے پر باشندگان ملک کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مسٹر مودی نے یہاں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ نیشنل گرلس ڈے کا یہ دن اپنی بچیوں کی غیر معمولی کامیابیوں پر جشن منانے کا دن ہے۔
ان بچیوں کے حوصلے اور عزم سے ہم اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی موجودگی سے ہی ہمارے یہاں رونق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کے تئیں امتیاز کو ختم کرنا اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرانا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہہمیں جنس کی بنیاد پر تفریق کو ختم کرنے کے لئے آگے آنا ہوگا اور اس چیلنج سے نمٹنا ہوگا نیز صنفی مساوات کے تئیں معاشرے میں بیداری پھیلانے کے عزم کا اظہار کرنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: On national girl child day pm salutes achievements of girls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply