چین معاملہ پرمودی حکومت نے تمام سیاسی پارٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا

نئی دہلی: چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی تنازعہ بتدریج شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔جس کے پیش نظر حکومت نے حزب اختلاف کی تمام پارٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کل شام کو نئی دہلی میں ہوگا۔ سکم سرحد پر چین کے ساتھ حالیہ تنازعہ کی روشنی میں یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔جس میں وزیر خارجہ سشما سوراج گذشتہ ماہ سے شوع ہونے والے ٹکراؤ سے ان تک کی صورت حال سے تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کو مطلع کریں گی۔ وقفہ وقفہ سے چین ہندوستان کو دھمکیاں اور انتباہ دے رہا ہے ۔اور ایک وقت تو اس نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر ہندوستان حالیہ سرحدی تنازعہ سے دور نہ ہوا تو وہ سکم میں چلنے والی تحریک آزادی کی حمایت کر سکتا ہے۔
دونوں ملکوں میں وسط جون سے اس وقت کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے جب چین نے متنازعہ ڈوکلم سطح مرتفع میں ایک سڑک کی تعمیر شروع کی۔یہ وہ علاقہ ہے جسے ہندوستان ،چین اور بھوٹان کا تراہا کہا جاتا ہے۔یہ علاقہ چونکہ تصفیہ طلب ہے اس لیےس کی ہئیت میں کوئی تبدیلی نہیںکی جاسکتی ۔علاوہ ازیں ہندوستان اور بھوٹان دونوں ہی کا یہ کہنا ہے کہ یہ علاقہ چھوٹے سے ہمالیائی ملک بھوٹان کا ہے۔ اور اب چین نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہے کہ جب تک ہندوستان ڈوکلم سے جس پر چین اپنی اجارہ داری کا دعویٰ کرتا ہے،اپنی فوج واپس نہیں بلالیتا وہ سرحدی تنازعہ کے تصفیہ کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: On border stand off with china government to brief parties tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply