گجرات کے کانڈلہ بندر گاہ پر تیل ٹینکر میں آگ،ایک ہلاک

احمد آباد: گجرات کی کانڈلہ بندرگاہ پر ایک تیل ٹینکر میں بھیانک آگ لگنے سے عملہ کے ایک شخص کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہوجانے کی خبر ہے۔ دین دیال بندرگاہ سے15میل دور ایم ٹی گنیش تیل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
ابھی تک اس کا اندازہ نہیں لگایاجا سکا کہ اس آگ سے کتنا مالی نقصان ہوا ہے۔ آگ لگنے کا بھی سبب معلوم نہیں ہو سکا۔
قابل غور ہے کہ اس سے قبل13جنوری کو گجرات کے راجکوٹ میں پرانسلا گاؤں میں منعقد قومی گیتوں کے ایک پروگرام میںآتشزدگی سے 3بچیاں جل کر ہلاک اور15دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oil tanker catches fire at kandla in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply