سرکاری اطلاعات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ممنوع: وزیراعلی وی ناراین سامی

پدوچیری:پدوچیری کے وزیراعلی وی ناراین سامی نے کہا ہے کہ سرکاری حکام کا کسی بھی سرکاری اطلاع کوسوشل میڈیا پر پوست کرنا ممنوع کردیاگیا ہے۔
مسٹر سامی نے کل رات یہاں کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر فیس بک ،ٹویٹر اور واٹس ایپ پر سرکاری اطلاعات کو پوسٹ نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں کیش لیس لین دین کےلئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے،صنعت شعبہ کےلئے زمین کے حصول اور 24 جنوری کو اسمبلی کا سیشن بلانے کے مسئلوں پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔ کابینہ کی آئندہ میٹنگ 10جنووری کو ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Officials should not post any information regarding government on social media cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply