اڑیسہ پولس نے آندھرا ٹرین حادثہ میں ماؤ باغیوں کے ملوث ہونے کا خارج از امکان بتایا

بھونیشور:اڑیسہ پولیس نے ہیرا کھنڈایکسپریس کے ڈبے اتر جانے کے معاملہ میں ماؤنوازوں کے ملوث ہونے کو خارج از امکان کردیا ہے۔ ریلویز نے اس حادثہ میں نکسلیوں کا ہاتھ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا لیکن اڑیسہ کے ڈی جی پی کے آر سنگھ نے وزیراعلی نوین پٹنایک کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے کہا کہ جگدل پور۔
بھوبنیشور ایکسپریس حادثہ میں ماؤنوازوں کے ملوث ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انسداد ماؤ باغی کارروائیوں سے وابستہ ایک اعلیٰ افسرنے بھی اس حادثہ میں نکسلیوں کے ملوث ہونے کا امکان خارج کردیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Odisha police rules out involvement of maoists in andhra train derailment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply