بیوی کی لاش کندھے پر لے جانے والے شخص سے وزیر اعلیٰ اڑیسہ معافی مانگیں: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے اڑیسہ میں ایک شخص کو ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے اپنی بیوی کی لاش کو 10 کیلو میٹر تک کندھے پر لے جانے کے واقعہ کو دل دہلانے والی اور انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعلی نوین پٹنائک کو اس پر عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ قبائلی گاؤں میلدھرا کے دانو مانجھی کی اہلیہ کا ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس نے ہسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس کا بندوبست کرنے کے لئے کہا لیکن اس کی درخواست کو نہیں سنا گیا جس سے مجبور ہوکر وہ اپنی بیوی کی لاش کندھے پر لے کر کئی کیلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔
یہ ویڈیو وائرل ہو گیا جس سے اڑیسہ حکومت کی بے حسی سب کے سامنے آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی بیجو جنتا دل حکومت کا بھیانک جرم ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور اس کے افسران کتنے بے رحم اور غیر حساس ہیں۔
اس ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک قبائلی یا عام شخص حکومت اور اس کے نظام کے سامنے کتنا کمزور ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی کو اس سانحہ کے لئے دانو مانجھی کے گھر جا کر ان سے معافی مانگنی چاہیے اور مجرم حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Odisha cm apologise to man who carried wifes body congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply