طاق ۔جفت فارمولہ سے خواتین اور ٹو وہیلرز کو استثنیٰ دینے کے لیے دہلی حکومت کی درخواست خارج

نئی دہلی: نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے قومی دارالحکومت دہلی میں طاق ۔جفت اسکیم کے نفاذ کے لیے دہلی حکومت کی خواتین اور دو پہیہ گاڑیوں کو مستثنیٰ کرنے کی استدعا خارج کر دی۔این جی ٹی نے دہلی حکومت سے سوال کیا کہ وہ خواتین کی آمد و رفت کے لیے خواتین کے لیے مخصوص بسیں کیوں نہیں چلا سکتی۔
این جی ٹی نے یہ بھی کہاکہ جب یہ رپورٹیں ہیں کہ دو پہیہ گاڑیان چار پہیہ گاڑیوں سے زیادہ آلودگی پھیلاتی ہیں تو انہیں کیوں استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔یہ کیا مذاق ہے؟ اس سے کسی کاکیا فائدہ ہے؟

Title: odd even ngt rejects exemptions sought by delhi govt | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply