شمال مشرقی صوبوں نے 25دسمبر کو گڈ گورننس ڈے منانے کی مخالفت کی

نئی دہلی:شمال مشرقی ریاستوں کے کلیساؤں نے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو گڈ گورننس ڈے منانے کی مخالفت کی ہے۔ ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کی تنظیموں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے اور بیان جاری کئے ہیں۔
میزورم میں گرجا گھروں کی تنظیم کوہران ہرائتو کمیٹی نے صدر پرنب مکھرجی کو خط لکھ کر مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔تنظیم نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی خط لکھا ہے۔اروناچل پردیش عیسائی فورم نے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کو خط لکھا ہے کہ گڈ گورننس ڈے 25 دسمبر کو نہیں منایا جانا چاہئے کیونکہ اس دن گزیٹیڈ ہولی ڈ ے ہے۔
ناگا لینڈکے وزیر اعلیٰ ن ٹی آر ژیلیانگ نے کہا ہے کہ اس روز گڈ گورننس ڈے منانے سے عیسائیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے کیونکہ یہ دن حضرت عیسیٰؑکے یوم پیدائش سے منسوب ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Observing governance day on dec 25 will hurt sentiments of christians in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply