این ٹی پی سی سانحہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

رائے بریلی: مرکزی وزیر مملکت تونائی آر کے سنگھ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے اونچا ہار پلانٹ کے بوائلر دھماکہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو بیس لاکھ روپے معاوضہ دینے کااعلان کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو20لاکھ اور شدید زخمیوں کو10اور معمولی زخمیوں کو دو لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔جو ایک ماہ کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کر لے گی۔

Title: ntpc blast up power minister announces rs 20 lakh ex gratia for kin | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply