این ایس سی این نے اپنے کسی بھی کارکن کی گرفتاری کی تردید کی

امپھال:انتہاپسند تنظیم نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ۔اساک موﺅا (این ایس سی این-آئی ایم) نے امپھال پولس کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ اس نے اس کے کسی کارکن کو گرفتار کیا ہے۔
تنظیم نے الزام لگایا کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ اورکرم ایبوبی سنگھ بغیر کسی سبب کے امپھال میں رہائش پذیر ناگاؤں کو گرفتار اور ہراساں کر رہے ہیں۔کیونکہ انہیں ناگاؤں کے خلاف کارروائی کے لیے عوامی تعاون نہیں مل سکا ہے۔ قبل ازیںمنی پور پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دو الگ الگ واقعات میں این ایس سی این-آئی ایم کے پانچ انتہاپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز مشرقی امپھال ضلع کے فیئری لینڈ علاقے سے گرفتار کیے گئے ان چاروں انتہاپسندوں کے پاس اہم دستاویزات ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ملا۔ایک اور واقعہ میں ریاست کے چندیل ضلع کے پاللیل بازار سے اس تنظیم کے ایک انتہاپسند کو بھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nscn i m rejects members arrest claim in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply