این آر سی پورے ہندوستان میں لاگو ہوگی، کسی مذہب کے لوگوںکو گھبرانے کی ضرورت نہیں: وزیر داخلہ امیت شاہ

نئی دہلی: وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ آسام کے طرز پرشہریوں کی فہرست یا قومی شہری رجسٹر (این آر سی) پروگرام ملک گیر پیمانے پر چلایا جائے گا۔لیکن یہ بھی کہا کہ اس سے کسی بھی مذہب کے لوگوں کو فکرمند نہیں ہونا چاہئے۔

راجیہ سبھا میں تقریر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ این آر سی شہریوں کی فہرست میں لائے جانے کا محض ایک طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آر سی ملک بھر میں چلایا جائے گا اور اس وقت آسام میں دوبارہ چلے گا اور کسی مذہب کے لوگوں کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ۔

آسام شہری رجسٹر میں19لاکھ افراد کے نام نہیں ہیں۔ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو اپنی شہریت کے دعوے کے ثبوت میں مطلوبہ دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر غیر قانونی قرار نہیں دیا جائے گا۔ان کے پاس غیر ملکی ٹریبونل جانے اور عدالتوں سے رجوع کرنے کا متبادل کھلا رہے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جن لوگوں کے نام این آر سی میں نہیں پائے گئے تو وہ عدالتوں اور ٹریبونلوں میں جا سکتے ہیں اور اگر ان کے پاس قانونی لڑائی لڑنے کے لیے پیسہ نہیں ہوگا تو آسام کی حکومت انہیں مالی امداد تک بہم پہنچائے گی۔

انہوں نے ممتا بنرجی پر یہ جھوٹ پھیلانے کا کہ لاکھوں ہندو ؤں بنگال چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے،الزام لگاتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ہندو، سکھ، جین ، بودھ اور عیسائی مذہب کے ماننے والوں کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ حکومت انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nrc will be carried out nationwide no one should be worried amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.