این آر سی معاملہ میں آسام جانے والے ترنمول کانگریس کے پارلیمانی وفد کو سلچر ہوائی اڈے پر ہی روک لیا گیا

گواہاٹی: ایک چھ رکنی ترنمول کانگریس وفد ، بشمول خواتین ممبران اسمبلی ،کوجمعرات کے روز آسام پولس نے کچار ضلع کے سلچر ہائی اڈے پر ہی حراست میںلے لیا۔ یہ وفد نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس کے حتمی مسودے پر ایک جلسہ عام میں شرکت کرنے شہر پہنچا تھا۔

ترنمول کانگریس یہ جاننا چاہتی ہے کہ 40لاکھ سے زائد لوگوں کو این آر سی کت حتمی مسودے سے کن بنیادوں پر باہر رکھا گیا۔ٹی ایم سی کے ممبر پارلیمنٹ سکھندو شیکھر رائے نے، جو خود بھی اس وفد میں شامل تھے، بتایا کہ پولس نے انہیں سلچر پہنچتے ہی ہوائی اڈے پر ہی یہ کہتے ہوئے باہر نکلنے سے روک دیا کہ ان کی آمد سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔

ان تمام ممبران پارلیمنٹ کو براک وادی خطہ کے تحت کچھا ضلع میں کمبھی گرام ہوائی اڈے کے وی آئی پی لاؤنج میں رکھا گیا۔کچھار ضلع انتطامیہ نے گذشتہ شب ہی دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیے تھے اور ضلع میں کسی ایسے شخص کے داخلے پر جس کا این آر سی عمل سے کوئی تعلق نہ ہو ،پابندی لگا دی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nrc issue tmc delegation stopped at assams silchar airport in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply