ملک کے ہر ضلع کے ہیڈ پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سروس سینٹر قائم کیا جائے گا

نئی دہلی:ملک کے کونے کونے میں پاسپورٹ خدمات بہم پہنچانے کے ارادے سے وزارت خارجہ نے محکمہ ڈاک و تار کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ اب ملک کے ہر ضلع کے ہیڈ پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سروس سینٹر شروع کیا جائے گا۔
مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) منوج سنہا اور وزیر مملکت خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے نئی دہلی میںایک پریس کانفرنس میں میں بتایا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کل سے کرناٹک کے میسور اور گجرات کے داہود میں ہیڈ ڈاک خانوں میں یہ سروس شروع ہو رہی ہے۔ جلد ہی رائے پور اور رانچی میں بھی ہیڈڈاک خانوں میں پاسپورٹ سروس شروع کی جائے گی۔
جنرل سنگھ نے کہا کہ عام لوگوں کو پاسپورٹ ان کے گھر کے نزدیک ہی قابل رسائی بنانے کے وزیر خارجہ سشما سوراج کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے یہ انقلابی پہل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کے ہیڈ ڈاک خانوں میں پاسپورٹ سروس سینٹر کی خدمات بہم پہنچائی جائیں گی۔ اب لوگوں کو پاسپورٹ کے لئے دستاویزات کی توثیق اور بایو میٹرک ڈیٹا کیلئے علاقائی پاسپورٹ سروس سینٹر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ضلع کے ہیڈ پوسٹ آفس سے ہی یہ کام ہو سکے گا۔ توثیقی کا عمل مکمل ہونے کے بعد علاقائی پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ پرنٹ ہوکر ہولڈر کو بھیجا جائے گا۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 38 اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے جہاں ہیڈ ڈاک خانوں میں اضافی جگہ دستیاب ہے اور دیگر اضلاع میں بھی ہیڈ ڈاک خانوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے جگہ دستیاب ہوگی ویسے ویسے وہاں پاسپورٹ خدمات شروع کی جائیں گی۔تاہم انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے تمام 38 شہروں کے نام پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے نہیں بتا سکتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Now passport services at head post offices in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply