”کانگریس مکت بھارت “کے بعداگلا مشن ”مسلمانوں سے پاک ہندوستان“: سادھوی پراچی

رڑکی(اترانچل):مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر افشانی کے مقابلہ میں پیش پیش رہنے والی سادھوی پراچی نے ایک بار پھر مسلم فرقہ کے خلاف زہر ا اگلتے ہوئے کہا کہ کانگریس مکت (کانگریس سے پاک)ہندستان تو بنا چکے ہیں اب مسلمان مکت (مسلمانوں سے پاک)ہندوستان بنانے کی ضرورت ہے اور یہ بننا چاہئے۔
اترانچل کے شہرروڑکی کادورہ کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے کئی اور اشتعال انگیزبیان دیے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ ایک دکان کے مسلمان کرایہ دار سے زبردستی دکان خالی کرانے پر فرقہ وارانہ تشدد میں 32افراد زخمی ہو گئے تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ دکان خانپور ایم ایل اے کنور پرنب سنگھ چمپئین کی تھی۔
وہ حال ہی میں کانگریس سے بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔دکان خالی کرانے کے دوران مبینہ طورپر قرآن اک کی بے حرمتی ہو گئی جس پر اقلیتی فرقہ کے لوگوں نے پرنب سنگھ چمپئین کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیاتھا۔
سادھوی نے یہ کہتے ہوئے کہ چمپئین کے مکان پر حملہ ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کیا گیا کہاکہ ہم کانگریس مکت ہندوستان بنا چکے ہیں اب مسلمان مکت ہندوستان بننا چاہئے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔
سادھوی پراچی نے اس موقع پر شاہ رخ خان اور عامر خان کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کا ہی اثر تھا کہ شاہ رخ خان کی دو فلمیں فلاپ ہو گئیں اور دو فلم فلاپ ہوتے ہی شاہ رخ کو ہندوو¿ں کی یاد آنے لگی۔
ایسا ہی عامر خان کی آنے والی فلم کے ساتھ ہونا چاہئے۔ یہ وہ اداکار ہیں جوکھاتے ہیں ہندوستان کی اور گاتے ہیں پاکستان کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Now musalman mukt bharat is the next mission in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply