گجرات کے بعد اب تری پورہ میں ہجومی تشدد ، ایک ہلاک تین شدید زخمی

نئی دہلی:ابھی گجرات کے احمد آباد میں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہ سے ہجومی تشدد میں ایک عورت کی ہلاکت کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ مغربی تری پورہ کے موہن پور سب ڈویژن کے تحت اوڑ اباڑی علاقہ میں ہجومی تشدد میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

مغربی تری پورہ ڈسٹرکٹ کے پولس سپرنٹنڈنٹ اجیت پرتاپ سنگھ نے کہا کہ مورا باڑی علاقہ میں چار افراد ایک ماروتی ایکو گاڑی میں جا رہے تھے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اس افواہ پر کہ ریاست میں بچہ اغوا کرنے والوں کا گروہ داخل ہوگیا ہے، گاؤں والوں کے ایک ہجوم نے ان چاروں کو بچہ اغوا کرنے والا گروہ کے اراکین سمجھ کر حملہ کر دیا۔

ان میں سے ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیاجبکہ3 دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ان چاروں کا تعلق اتر پردیش سے ہے ۔ ہلاک شخص کی شناخت ظہیر خان کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ چند روز قبل تری پورہ کے موہن پور مین ایک بچے کی لاش پائی گئی تھی اور اسی کے بعد سوشل میڈیا سرگرم ہو گیا۔اور یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ بچے اٹھانے والا ایک گروہ ریاست میں داخل ہو گیا ہے۔

چونکہ یہ چاروں تری پورہ کی بولی نہیںجانتے تھے نیز خدو خال اور حلیہ سے بھی تری پورہ کے لوگوں سے وہ دور دور تک میل نہیں کھا رہے تھے اس لیے وہاں جمع ہوجانے والے جم غفیرنے انہیں ”چائلڈ لفٹر“ سمجھ کر گاڑی سے اتارکر پیٹنا شروع کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Now mob lynching in tripura one killed three battling for lives in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply