گجرات حکومت بھی احمد آباد کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کی خواہاں

احمد آباد (گجرات):ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی وزارءاعلیٰ کے درمیان بھی اپنی ریاست کے شہروں اور اسٹیشنوں کے نام بدلنے کا مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔

ابھی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے جنکشن ، الہٰ آباد کا نام پریاگ راج اور فیض آباد ضلع کا نام اجودھیا کیا ہی تھا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے احمد آباد کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کی تجویز پیش کر دی اور کہا کہ اگر کوئی قانونی اڑچن نہیں ہے تو اسے احمد آباد کے بجائے کرناوتی نام سے پکارا جائے۔

بتایا جاتا ہے کہ 11ویں صدی میں احمد آباد کے مضافات کو اشاول کہا جاتا تھا ۔یہاں چولوکیا کے راجہ کرنا نے اشاول کے راجہ بھیل کو جنگ میں شکست فاش دے کر سابرمتی دریا کے کنارے کرناوتی نام کا شہر بسایا تھا۔

اس کے قریب ہی1411میںسلطان احمد شاہ نے اپنے نام احمد پر شہر احمد آباد بسایا تھا۔گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے کہا کہ ایک مناسب موقع پر احمد آباد کا نام بدل کر کرناوتی رکھ دیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Now gujarat govt keen on renaming ahmedabad as karnavati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply