بی جے پی 8نومبر کو یوم انسدادکالا دھن منائے گی

نئی دہلی:وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے بڑے نوٹوں کو منسوخ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت فیصلہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر8نومبر کو بی جے پی یوم انسداد کالا دھن منائے گی۔
واضح رہے کہ کل حزب اختلاف ک نے اعلان کیا تھا کہ 18جماعتوں بشمول کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو پارٹیوں کا ادغام اس امرکو یقینی بنائے گا کہ 8نومبر کو نقدی کے بحران اور کساد بازاری کو اجاگر کرنے کے لیے ملک گیر پیمانے پر ریلیاں اور احتجاج یوم سیاہ منایاجائے۔جیٹلی نے کہا کہ ان کے خیال میں کانگریس نوٹ بند کرنے کے نظریہ کو سمجھ نہیں سکی ہے۔
نقد کی ملکیت کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہے۔ اس کا کوئی گمنام یا نامعلوم مالک ہے۔اس لیے جب نقدی بہنکوں میں جمع ہوئی جو پہلے چھپایا جا رہا تھا وہ قانون کی کتابوں میں آگیا۔اور جب قانون کی کتابوں کے نظام میں آگیا تو لامحالہ ٹیکس دینا ہی پڑا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nov 8 is anti black money day governments retort to opposition in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply