یو پی اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کا اعلانیہ جاری

لکھنؤ: الیکشن کمیشن کی طرف سے اترپردیش اسمبلی کے لئے 67 سیٹوں پر دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی اس مرحلے کی نامزدگی کاعمل شروع ہو گیا۔ ریاست کے چیف الیکشن افسر ٹی وینکٹیش نے آج یہاں یواین آئی کو بتایا کہ مغربی اتر پردیش کے 11 اضلاع کے تحت آنے والی ان 67 اسمبلی سیٹوں کے لئے 11 بجے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا۔ چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کمیشن کی طرف سے مقرر مفت سمبل میں سے کسی ایک انتخابی نشان کو منتخب کر سکتے ہیں۔ نامزدگی کے مکمل عمل کی ویڈیوگرافی کی جائے گی۔ مغربی اتر پردیش میں اتراکھنڈ کے سرحدی روہیلکھنڈ علاقے کے یہ زیادہ تر علاقے مسلم اکثریتی ہیں۔ ریاست میں برسراقتدار سماج وادی پارٹی کے لئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔
2012میں ہوئے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ان 67 میں سے 34 سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار منتخب ہوئے تھے جبکہ ان علاقوں میں سے بی ایس پی کو 18، بی جے پی کو 10، کانگریس کو تین اور دیگر کو دو سیٹیں ملی تھیں۔ .ان انتخابی حلقوں میں بیہٹ، نکڑ، سہارنپور شہر، سہارنپور، دیوبند، رام پور من?ارن (درج فہرست ذات)، گنگوہ، نجیب آباد، نگینہ (درج فہرست ذات)، بڈھاپر، دھام پور، نہٹور (درج فہرست ذات )، بجنور، چاندپور، نورپر، کانٹھ، ٹھاکردوارا، مرادآباد دیہی، مرادآباد شہر، کندرکی، بلاری، چندوسی(درج فہرست ذات)، اسمولی، سنبھل، سوار، چمرووا، بلاس پور، رام پور، مِلک(درج فہرست ذات)، دھنورا (درج فہرست ذات)، نوگاو¿ں، سادات، امروہہ، حسن پور، گننور، بسولی (درج فہرست ذات) ، سہسوان، بلسی، بدایوں، شیخ پور، داتاگنج،بھسیڈی، میرگنج، بھوجی پورا، نواب گنج، فریدپور(درج فہرست ذات)، بتھری چین پور، بریلی، بریلی کینٹونمنٹ،آولا، پیلی بھیت، برکھیڑا، پورن پور (درج فہرست)، بیسلپر، کٹرا، جلال آباد، تلہر ، پوایا ں(درج فہرست ذات)، شاہ جہاں پور، ددرول، پلیا، نگھاسن، گولہ گوکرن ناتھ، سری نگر (درج فہرست ذات)، دھورہرا، لکھیم پور، کستا (درج فہرست ذات) اور محمدی شامل ہیں۔ ان اسمبلی سیٹوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری ہے۔ نامزدگی کاغذات کی جانچ 30 جنوری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ یکم فروری ہے۔ دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ 15 فروری کو ہوگی۔
تمام اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ایک ساتھ ہوگی۔ اس مرحلے میں 2.28 کروڑ ووٹر اپنے حق رائےدہی کا استعمال کریں گے جس میں 1.23 کروڑ مرد اور 1.04 کروڑ خواتین ووٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1068 تیسرے جینڈرکے لوگ بھی شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 14،771 پولنگ مرکز اور 23،693 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Notification for second phase of up assembly polls issued in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply