یوگا کرتے وقت ”اوم “کہنا غلط نہیں:نائب صدر حامد انصاری کی بیوی کی رائے

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمیٰ انصاری نے چنڈی گڑھ میں بین الاقوامی یوگا ڈے تقریبا ت کے دوران ویدک منترکا جاپ کرنے پر ہوئے تنازعہ کے درمیان کہا کہ ام کہنا غلط نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کے نمئاندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اللہ ،”گاڈ“ یا ’رب‘ نہیں کہتے ۔
اس لیے اوم کہنے میں کیا قباحت ہے۔نائب صدر کی اہلیہ نے کہا کہ سب کو یوگا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یوگا کی مخالفت کرنا یکسر غلط ہے۔انہوں نے کہا وہ پابندی سے یوگا کرتی ہیں اور اگر انہوں نے یوگا نہ کیا ہوتا تو ان کی کچھ ہڈیاں ناکارہ ہو چکی ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ یوگا سے فٹنس ملتی ہے ۔سلمیٰ نے مزید کہا کہ اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں آپ کو ہر وہ کام کرنا چاہئے جس سے آپ کو فائدہ ملتا ہو۔

Title: nothing wrong in chanting om opposition to yoga uncalled for salma ansari | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply