سپریم کورٹ نوٹ بدلنے کے معاملات کی منتقلی پر سماعت بدھ کو کرے گی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نوٹوں کی منسوخی کے معاملہ میں مرکز کی اس عرضی پر بدھ کو سماعت کرے گی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ نوٹ بدلنے کے حوالے سے نچلی عدالتوں میں جتنی بھی عرضیاں ہیں انہیں سپریم کورٹ یا کسی ہائی کورٹ کو منتقل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کے زیر قیادت ایک بنچ نے بدھ کو یہ معاملہ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے چیف جسٹس کے سامنے کہا ہے کہ حکومت عدالت عظمی میں منتقلی کی عرضی داخل کی ہے اور یہ کہ ملک بھر میں نوٹوں کی منسوخی کے بارے میں جوعرضیاں زیر سماعت ہیں ان پر قدغن لگادینی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Note ban supreme court to hear centres plea on transferring cases on wednesday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply