نوٹ بندش اور جی ایس ٹی نے کپڑے اور ہیرے کے مرکز سورت کی ٹانگیں توڑ دیں: راہل گاندھی

سورت: مرکز ی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک کے سب سے بڑے کپڑے اور ہیروں کے مرکز گجراتی شہر سورت میں ”یوم سیاہ“ مناتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندش اور جی ایس ٹی نے سورت کی ٹانگیں توڑ دی ہیں۔
راہل گاندھی نے گجرات کے، جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، سورت شہر میں پہنچنے کے بعد کٹار گام صنعتی ڈیولپمنٹ ایریا میں نرمان انڈسٹریز کی کپڑا فیکٹری میں صنعتی نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے ہندوستان کی اقتصادیات پر زبردست حملہ کیا گیا تھا۔
میں نے یہاں لوگوں سے بات کی اور انہوں نے یہی کہا کہ نوٹ بندش اور پھر جی ایس ٹی نے گجرات کے پیر توڑ دیے ہیں۔ان دونوں کاری ضربوں نے نہ صرف گجرات میں بلکہ پورے ملک میں صنعت کو تہس نہس کر دیا ہے۔راہل نے کہا کہ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ انہیں دھمکایا گیا ۔لیکن سچ کو دبایا نہیں جا سکتا۔وہ باہر آئے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Note ban gst have broken textile hub surats legs rahul in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply