نواز شریف کشمیر کا راگ الاپنا چھوڑ دیں، کشمیر ہی نہیں پورا پاکستان ہندوستان کا ہے:اعظم خان

رام پور:اترپردیش کے شہری ترقی کے وزیر محمد اعظم خاں نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو کشمیر کا راگ الاپنا چھوڑدینا چاہئے۔
ایک کمپلکس کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں منعقدہ تقریب میں مسٹر اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کو اب کشمیر کا راگ الاپنا چھوڑ دینا چاہئے، پاکستان کے وزیراعظم کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ کشمیر ہی نہیں پورا کا پورا پاکستان ہندوستان کا ہے، لہٰذاشریف صاحب کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کانگریس کی” 27 سال یوپی بے حال“ یاترا پر کہا کہ کانگریس ختم ہوچکی ہے اور ان کے نئے ریاستی صدر راج ببر کو پسینے آرہے ہیں۔ انہوں نے شیلا دکشت کا نام لئے بغیر کہا کہ یاترا شروع ہونے کے بعد ان کی دادی بیچ میں ہی بیمار ہوکر دہلی لو ٹ چکی ہیں۔ لہذا اسے زیادہ امید نہیں کرنی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not only kashmir but the whole pakistan is ours says azam khan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply