نریندرمودی حکومت نے نہیں بلکہ یو پی اے سرکارنے اڈانی اور انبانی کو بھاری قرضہ دیا تھا:بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر وجود بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اڈانی، روئیا اور انل امبانی کو مودی حکومت نے نہیں بلکہ منموہن سنگھ حکومت نے نہایت کثیر رقم کی شکل میں قرض دیا تھا۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج سری کانت شرما نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ”آپ نے ہی گوتم اڈانی، انیل امبانی اور روئیا اور متل برادران کو یہ قرض دیے تھے۔
ہم نے نہیں دیے۔ ہماری حکومت تو صرف اس پیسے کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے“۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 72 ہزار کروڑ روپے اڈانی، ایک لاکھ 13 ہزار کروڑ روپے انل امبانی، 97 ہزار کروڑ روپے متل برادران کو اور 58 ہزار کروڑ روپے روئیا برادران کو قرض کے طور دیے گئے تھے۔ بی جے پی ترجمان کانگریسی نائب صدر کی طرف وزیر اعظم پر کاروباری گھرانوں سے ساز باز کے الزامات کا جواب دے رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not modi govt but upa gave huge loans to corporate houses bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply