ہم لوو جہاد کے نہیں پیار عشق و محبت کے متوالے ہیں: جگنیش میوانی

نئی دہلی: دلت لیڈر اور گجرات کے ممبر اسمبلی جگنیش میوانی نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ اور انکے حامی و ساتھی کرپشن، غریبی اور مودی حکومت کے زریعہ پھیلائی ہوئی بے روزگاری جیسے حقیقی معاملات کے پائیدار حل کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔میوانی نے پولس کے ذریعہ اجازت نہ ملنے کے باوجود پارلیمنٹ اسٹریٹ میں سوشل جسٹس ریلی یا یووا ہنکار ریلی کی۔
میوانی نے بی جے پی اور دائیں بازو کے کارکنوںکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم لوو جہاد کے نہیں پیار عشق محبت کے متوالے ہیں۔ہم14فروریکو ولنٹائن ڈے منائیں گے۔اس ریلی سے جگنیش کے علاوہ جے این یو کے کنہیا کمار، شہلا راشد ، عمر خالد اور آسام کے ایک معروف آرٹی آئی کارکن اکھیل گوگوئی نے بھی خطاب کیا۔اس ریلی کا انعقاد بھیم سپاہ کے بانی چندر شیکھر آزاد کی رہائی سمیت کئی مطالبات پر زور ڈالنے کے لیے کیا گیا تھا۔کنہیا کمار نے کہا کہ وہ منافرت یا تشددکے قائل نہیں ہیں ۔
ہم کسی مذہب کی تبلیغ نہیں کر ہے ۔ہم صرف آئین کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ کمار نے ریلائنس کو ہندوستان پر ترجیح دینے کے لیے اننت مبانی کو بھی ہدف تنقید بنایا ۔اکھیل گوگوئی نے بی جے پی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے شہریت بل کی شدت سے مخالفت کی۔انہوںنے ملک میں ملازمتوں کے کم مواقع پر بھی حکومت کا آڑے ہاتھوں لیا۔
عمر خالد نے کہاکہ ان جیسے کارکنوں سے نفرت کر نا کسانوں کی حالت بہتر بنانے یا بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔جگنیش، کنہیا، شہلا ،گوگوئی اور مجھ سے نفرت کرنے سے آپکو ملازمتیں نہیں مل جائیںگی۔
اس سے زرعی مسائل طے نہیں پا جائیں گے۔اس سے آپ کے والد کے چھوٹے کاروبار کو ترقی نہیں مل جائے گی۔بلکہ جی ایس ٹی سے یہ کاروبار تباہ ہوجائیں گے۔ہم سے نفرت کر کے آپکو سوائے ہائی بلڈ پریشر کے مرض کے کچھ نہیں ملے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not love jihad were pyaar ishq guys jignesh mevani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply