مزدوروں کی محنت و جدوجہد سے ہی ملک خود کفیل ہونے کی راہ پر چل رہا ہے: سونیاگاندھی

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک مزدوروں کی انتھک محنت کے باعثہی ہر شعبے میں خود کفیل ہونے کی طرف گامزن ہے۔ محترمہ گاندھی نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک کا محنت کش طبقہ قومی ترقی کی کلید ہے اور سماج کی تعمیرو ترقی میں معاون ومددگار بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کی زندگی میں تبدیلی کیلئے حکومت کو نئی پالیسیوں اور بہتر منصوبوں کو لاگو کرنا ہوگا۔ سب کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ ملک کی تعمیرنوکرنے والے مزدوروں کی حالت صرف باتوں، وعدوں اور نعروں سے نہیں بلکہ سچی لگن اور مزدور کو برابری کا حق اور انصاف دینے سے ہی تبدیل ہوگی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ اگر ترقی کی ڈگر میں مزدور پیچھے چھوٹ گیا تو ترقی کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ معاشرے اور حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کی دوڑ میں مزدور کے حقوق کا تحفظ ہمارا پہلا قومی فریضہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not just talk better policies neede to better workers condition sonia gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply