ہندوستانی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی تصفیہ کے اپنے موقف اور ہندوستان کی روایتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اسرائیل و فلسطین کے درمیان کسی بھی مسئلہ، بشمول یروشلم تنازعہ کا ، جس پر 1967سے اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے، حل تلاش کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا۔
یروشلم کے معاملہ پر ہندوستان کے واضح ترین موقف میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ کم از کم اس وقت تک جب تک کہ فریقین میں حتمی معاہدہ نہیں ہوجاتا ،تل ابیب میں ہی رہے گا اور اسے یروشلم منتقل نہیں کیا جائے گا۔مسٹر مودی نے اسرائیل کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے دو ٹوک لہجہ میں کہا کہ ہندوستان اسرائیل اور مستقبل کی ایک فلسطینی ریاست کے درمیان پر امن بقائے باہم اور دو ریاستی تصفیہ کا قائل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not jerusalem tel aviv to remain indian embassys location in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply