ہندوستان کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں لینے دی جائے گی: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی:پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ہندوستان کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں لینے دی جائے گی۔
نئی دہلی میں آر وی راجو میموریل لیکچر دیتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا لیکن کچھ لوگ مذہب کے نام پر انتہاپسند بنائے جارہے ہیں اور انہیں دہشت گردی کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، فوجی سرباہ بپن راوت اور کئی دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں کہا کہ دہشت گردی جس ملک کی حکومتی پالیسی ہے اور وہ ا س سے صاف صاف کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ان کو ہندوستان کی ایک اینچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ایسا کبھی نہیں ہوگا، ہر گز نہیں ہوگا۔
انہوں نے پارلیمنٹ حملہ کے جرم میں سزائے موت پانے والے افضل گورو اور ممبئی میں1993میں تسلسل سے کیے جانے والے بم دھماکے کیس میں مجرم قرار دے کر پھانسی پر چڑھائے جانے والے یعقوب میمن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی مدح سرائی نہ کی جائے ۔ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not a single inch of indias land will be ceded to anyone says venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply